• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ملٹری بینڈ کا چین میں شاندار فن کا مظاہرہ

پاکستانی ملٹری بینڈ کا چین میں شاندار فن کا مظاہرہ

چین میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی ملٹری بینڈ نے قومی ترانے اور ملی نغموں کی دھنوں پر شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان ملٹری بینڈ کی 50 رکنی ٹیم نے قومی ترانہ، ملی نغموں کے ساتھ پیش کیا ۔اس موقع پر لوک گیتوں پر بھی دھنیں پیش کی گئیں۔

تقریب کے شرکاء پاکستانی ملٹری بینڈز کی شاندار دھنوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے ملٹری بینڈ کی پرفارمنس کوسراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ملٹری بینڈز کی دھنوں کو چینی شہریوں نے بھی خوب پسند کیا۔ تقریب میں پاکستان کےدفاعی اتاشی برگیڈیئر احمد بلال ملک بھی شریک تھے۔

تازہ ترین