اماراتی حکومت نے انوکھا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے 8ماہ کے ننھے بچے کو نوکری دے کر اہم ذمہ داری سونپ دی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے8 ماہ کے ایک ننھے شیر خوار کو اتھارٹی میں ملازم مسرت کی نوکری دے دی۔
یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی تعیناتی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس منفرد تعیناتی کا مقصد شہریوں میں خوشی اور مسرت کے جذبات بانٹنا اور خوشی کو عام کرنا ہے۔
اس مقصد کے لیے آٹھ ماہ کے ننھے محمد الھاشمی کو ملازم مسرت تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگ اسے دیکھ کر خوش ہوں۔