• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عمران خان کی عثمان ڈار کو شاباش

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو شاباش دی ہے۔

عمران خان سے بنی گالہ اسلام آباد میں عثمان ڈار نے ملاقات کی جس کے دوران خواجہ آصف نا اہلی کیس کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا ہےکہ خواجہ آصف نے ووٹ کا تقدس خود پامال کیا، یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں پاکستان کے مستقبل کا ہے۔

عمران خان نے کیس جارحانہ اندازمیں لڑنے پر عثمان ڈار کو شاباش بھی دی اور ہدایت کی کہ وہ عدالتی فیصلے کے بعد پھر ان سے ملاقات کریں۔

اس موقع پر عثمان ڈار کا کہناتھا کہ امید ہے کہ فیصلہ میرٹ پر آئے گا اور خواجہ آصف نااہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل بنچ عثمان ڈار کی خواجہ آصف کی نااہلی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم مطمئن ہیں، ہم نے ناقابل تردید ثبوت جمع کرائے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے تسلیم کیا ہے کہ اقامہ لے رکھا تھا، انہوں نے کل وقتی ملازمت کا کنٹریکٹ بھی ماناہے۔

عثمان ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے اکاؤنٹ کی مس ڈکلیئریشن بھی تسلیم کی، وزیروں نے یو اے ای والوں سے وفاداری کا حلف اٹھارکھا ہے۔


تازہ ترین