• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ترجیحات ہیں،رانا عابد

پاک جاپان بزنس کونسل کے قیام کے تین سال مکمل ہونے پرکونسل کے صدر رانا عابدحسین نے کہا ہے کہ صرف تین سال کے عرصے میں کونسل عالمی تنظیم کی شکل اختیار کرچکی ہے جس پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔

رانا عابد حسین کا کہنا ہےہماری کونسل جاپان سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے جاری اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائے گی تاکہ پاکستان میں ترقی ہو اور جاپانی سرمایہ کاری سے پاکستان میں لوگوں کو روزگار میسر اآسکے۔

 بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ترجیحات ہیں،رانا عابد

رانا عابد حسین نے تین سالہ کی کوششوں میں ساتھ دینے اور حوصلہ افزائی پر صدر پاکستان ممنون حسین ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ،وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان ، عالمی شہرت یافتہ اسکواش چیمپئن جہانگیر خان اور جاپان میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان اور کمرشل قونصلر ابوبکر سمیت پاک جاپان بزنس کونسل کی حوصلہ افزاءی کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ۔

انھوں نے کہا کہ وہ سالانہ پانچ سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان منتقل کرنے کے اپنے ہدف پر قائم ہیں ،رانا عابدحسین نے کہا کہ وہ پاک جاپان بزنس کونسل کے تین سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد کریں گے جبکہ ان کی اور پاک جاپان بزنس کونسل کی سالگر ہ ایک ہی دن ہونے پر دنیا بھر سے انھیں اور ان کے ادارے کو ہزاروں کی تعداد میں مبارکباد کے پیغام ملے ہیں جس پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔

تازہ ترین