• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے شہر شنگھائی میں دنیا کا پہلا ایسا بینک کھولا گیا ہے جہاں انسانوں کے بجائے تمام امور روبوٹس انجام دیں گے۔

شنگھائی میں روبوٹ بینک کھل گیا

تفصیلا ت کے مطابق دنیا میں کسی بھی بینک کی یہ پہلی شاخ ہے جہاں چہرے کی شناخت، اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید قسم کی ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے۔

بینک میں کئی اے ٹی ایم اور خود کار مشینیں ہیں۔ یہ مشینیں اکاؤنٹ کھولنے، رقم کی منتقلی، منی ایکسچینج، سونے میں سرمایہ کاری اور دیگر خدمات فراہم کرتی ہیں۔

شنگھائی میں روبوٹ بینک کھل گیا

یہ برانچ چائنا کنسٹرکشن بینک نے شنگھائی میں کھولی ہے جہاں ٹیکنالوجی سے لگاؤ رکھنے والے صارفین بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔

شنگھائی میں روبوٹ بینک کھل گیا

اس بینک میں قدم رکھیں تو ایک انسان نما روبوٹ، آواز پہچاننے والی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے آپ سے بات چیت کرتا ہے۔

شنگھائی میں روبوٹ بینک کھل گیا

بینک انتظامیہ کے مطابق انسانوں کے بغیر کام کرنے والا یہ خود کار بینک رقم اور غیر رقمی سہولیات کی 90 فیصد ضروریات پوری کرسکتا ہے۔

تازہ ترین