• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’می ٹو‘ مہم نے سوئیڈش تھیٹر ڈائریکٹرکی جان لے لی

’می ٹو‘ مہم نے سوئیڈش تھیٹر ڈائریکٹرکی جان لے لی

سوئیڈش تھیٹر ڈائریکٹر نے ’’می ٹو‘‘ مہم کے تحت لگائے گئےجنسی ہراسگی کے الزامات پر خودکشی کرلی۔

اسٹاک ہوم آرٹس اینڈکلچر سینٹر میں قائم تھیٹر کے ڈائریکٹر بینی فریڈرکسن نے خودکشی سےقبل عہدے سے استعفیٰ بھی دیا۔

فریڈرکسن پر گزشتہ سال دسمبر میں الزام عائد کیاگیا تھا کہ انہوں نے مرداداکاروں کو اداکاراؤں کیساتھ جنسی ہراسگی کی اجازت دی، ایک خاتون کو ایبارشن کی جانب اکسایا اورسٹی تھیٹر کو ذاتی ڈکٹیٹرشپ میں تبدیل کردیا۔

تھیٹر کی ویب سائٹ پر جاری بیان کےمطابق فریڈرکسن نےگزشتہ ماہ آسٹریلیاکےدورے کےدوران خودکشی کی اور الزام ’’می ٹو‘‘ کی مہم پر عائد کیا۔

سوئیڈش میڈیاکےمطابق فریڈرکسن پر الزامات مکمل طورپر غلط تھے۔

تازہ ترین