• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دی اسکیپ آف پریزنر‘614 کافائنل ٹریلر جاری



کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ایڈونچرسے بھرپورہالی ووڈکرائم فلم ’دی اسکیپ آف پریزنر614‘کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا جو کل سے نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

زیچ گولڈن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے پولیس اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جو جیل سے فرار ہونے والے ایک ایسے قیدی کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں جسے وہ بے گناہ تصور کرتے ہیں۔

 فلم ’دی اسکیپ آف پریزنر‘614کافائنل ٹریلر جاری

فلم کی کاسٹ میں رون پرلمین،مارٹن اسٹار،جیک میک ڈورمن،جارج سیمپل،مائیکل سیرو،سونڈرا جیمز اور روز لین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

 فلم ’دی اسکیپ آف پریزنر‘614کافائنل ٹریلر جاری

برائن ایم کوہن اور سارہ گولڈن کی مشترکہ پروڈیوز کردہ یہ فلم کل27اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین