• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست فلوریڈاکی سڑک پر مگرمچھ کی مٹر گشتی



امریکی ریاست فلوریڈا کی سڑک پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب ایک مگرمچھ مصروف سڑک پر آزادی سے گھومتا دکھائی دیا۔

جی ہاں، یہ مناظر امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے Seffnerمیں دیکھے گئے جہاں ایک دیوہیکل مگرمچھ سڑک پار کر رہا تھاجس کے باعث ٹریفک کی روانی کچھ دیر کیلئے معطل رہی۔

امریکی ریاست فلوریڈاکی سڑک پر مگرمچھ کی مٹر گشتی

یوں سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے مگرمچھ کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے جبکہ کچھ لوگ خونخوار مگرمچھ کو یوں آزادی سے سڑک پر گھومتا دیکھ خوفزدہ ہوگئے اور ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا۔

دوسری جانب آوارہ مگرمچھ نے بنا کسی کو نقصان پہنچائے سست روی سے سڑک پار کی اور جنگل کی جانب روانہ ہو گیا۔


تازہ ترین