• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین نے ٹریفک جام میں وقت گزارنے کا دلچسپ انداز اپنالیا

خواتین نے ٹریفک جام میں وقت گزارنے کا دلچسپ انداز اپنالیا

یوں تو ٹریفک جام میں کئی کئی گھنٹوں انتظار کرنا یقیناًایک کٹھن اور مشکل مرحلہ ہوتا ہے لیکن اگر اس صورتحال میں کچھ انوکھی اور مزیدار تفریح مل جائے تو وقت نا صرف جلدی گزر جاتا ہے بلکہ ہمیشہ کے لئے یاد گار بھی بن جاتا ہے۔

چین کی ایک معروف سڑک پر ایسی ہی کچھ خواتین نے شدید ٹریفک جام میں وقت گزارنے کا منفرد انداز اپنایا اور اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسی شاندارڈانس پرفارمنس دی کہ دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے۔

کئی گھنٹوں کے شدید ٹریفک جام سے پریشان خواتین نے اپنی گاڑیوں سے نکل کربیک وقت دلچسپ ڈانس پرفارم کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تازہ ترین