مالی سال 18 -2017 کا اقتصادی جائزہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے پیش کردیا۔
وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزرنگ نے اقتصادی سروے کو حتمی شکل دی، مالی سال 18 -2017کیں اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی جبکہ ہدف 6 فیصد مقرر تھا۔
مالی سال 18-2017 میں صنعت، تعمیرات، جنگلات اور فنانس اینڈ انشورنس سیکٹر کے شعبوں میں ترقی کی شرح ہدف سے کم رہی، زرعی اور خدمات کے شعبوں کی ترقی کی شرح ہدف سے زیادہ رہی۔
رواں مالی سال زرعی شعبے کی ترقی 3.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.8 فیصد رہی، لائیو اسٹاک کے شعبے میں 3.76 فیصد گروتھ آئی ، رواں مالی سال صنعتی شعبے کی ترقی 7.3 فیصد ہدف کے مقابلے میں 5.8فیصد رہی۔
بڑی صنعتوں کی افزائش کی شرح 6.3 فیصد ہدف کے مقابلے میں 6.13 فیصد رہی، خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 6.43 فیصد ریکارڈ کی گئی اور خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 6.4 فیصد تھا۔