• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ورلڈ کپ 2019 کا مکمل شیڈول جاری کردیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ۔ورلڈ کپ 30 مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اوول میں کھیلیں گے جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ 2019 کا مکمل شیڈول جاری کردیا گیا

پاکستان کا اس کے بعد تین جون کو انگلینڈ، سات جون کو برسٹل اور 12 جون کو آسٹریلیا سے میچ ہوگا۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان اہم میچ 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ہوگا۔

اس کے بعد پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف 23 جون، نیوزی لینڈ کے خلاف 26 جون اور افغانستان کے خلاف 29 جون کومیچز کھیلے گا۔

پاکستان ٹیم اپنا آخری لیگ میچ پانچ جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گی۔

تازہ ترین