• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز پی پی میں شامل

پاکستان تحریک انصاف کے تین ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

پی ٹی آئی کے ایم پی ایز زاہد درانی، عبیداللہ ما یار اور نگینہ خان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے لاہور میں ملاقات کی اورپی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تینوں ایم پی ایز کو تحریک انصاف کی جانب سے حال ہی میں شوکاز نوٹس جاری ہوئےتھے۔

زاہد درانی کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے فاؤنڈر ممبر تھے، ہم نے پارٹی کو ایک مقام تک پہنچایا، ہم پر الزامات لگائے گئے لیکن ہم نے ان کی وضاحت کی تاہم پھر بھی کوئی کمیٹی والا ہم سے ملنے نہیں آیا۔

عبید اللہ مایار کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں اور بھی کئی ساتھی پیپلز پارٹی میں آنا چاہتے ہیں، ہم پیپلز پارٹی میں بطور ورکر کام کرنے کے خواہش مند ہیں جبکہ ہمارے خلاف پی ٹی آئی نے جو ایکشن لیا اس کی اب کوئی اہمیت نہیں۔

نگینہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو نوٹس جاری کیے اس میں کچھ واضح نہیں لکھا، پی ٹی آئی کے بہت سے ایم پی ایز ان سے نالاں ہیں۔

تازہ ترین