• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو پاکستانی شہری شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو پاکستانی شہری شہید

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر گاؤں براملہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے خود کار ہتھیاروں کی مدد سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج نے مارٹرز اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا استعمال بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شہید اور دو زخمی ہوئے۔

تازہ ترین