چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ موٹر شو جاری ہے جس میں جدیدترین ٹیکنالوجی کی حامل انرجی وہیکلز سمیت مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیوں نے دھوم مچا دی ۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی بیجنگ کے کنونشن سینٹرمیں موٹر شو میں دنیا بھر سے بے شمارکار ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے50سے زائد ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔
جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں سے سجا یہ موٹر شو 4مئی تک جاری رہے گاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی جدید ماڈلز موجود ہوں گے جن میں معروف آٹو موبائل کمپنیوں کی الیکٹرک کاریں مرکز نگاہ بنی ہوئی ہیں ۔
کئی ہزار اسکوائرمیٹرز رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس موٹر شو میں رواں برس لاکھوں افراد کی شرکت کی متوقع ہے۔