• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد چیمہ سمیت چار ملزمان کے ریمانڈ میں 11 مئی تک توسیع

احد چیمہ سمیت چار ملزمان کے ریمانڈ میں 11 مئی تک توسیع

لاہورکی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مئی تک توسیع کردی ۔

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اورشریک ملزم شاہد شفیق سمیت 4 ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب نے عدالت کو بتایا کہ احد چیمہ نے اسلام آباد میں ایک پلاٹ ظاہر کیا تھا لیکن ایک اور پلاٹ کے بارے میں اطلاع ملی ہے۔ اس کے علاوہ احد چیمہ کے گھرانے کے دوسرے افراد کے نام پر بھی پلاٹ ہیں ، ان کی اہلیہ کے نام پر فارن کرنسی اکاؤنٹ بھی ہیں۔

نیب نے مزید بتایا کہ ملزم کے لیپ ٹاپ سے بھی اہم ریکارڈ ملا ہے ، احد چیمہ نے بے نامی جائیدادیں بنارکھی ہیں جن کی تحقیقات کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مئی تک توسیع کردی ۔

تازہ ترین