• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 26 اپریل ، 2018

ترکی میں دلوں کو جوڑنے والی ریل گاڑی چل پڑی

ترکی ایکسپریس ، جو فاصلوں کے ساتھ ساتھ دلوں کو بھی جوڑے

ترکی میں چلنے والی ایسٹرن ایکسپریس اب لوگوں کو سفری سہولتوں کے ساتھ ساتھ ان کی زندگیوں میں ملاپ کا سبب بھی بن رہی ہے۔اس ٹرین سروس کا روٹ لگ بھگ 850میل طویل ہے اور یہ دارالحکومت انقرہ سے شروع ہوکر انتہائی مشرق میں آرمینیا کی سرحد کے قریب واقع تاریخی شہر قارض پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔

اب سے چند برس قبل ایک گھنٹے کے فضائی سفرکے بجائے چوبیس گھنٹے طویل ٹرین کے سفر کو اختیار کرنا پاگل پن سمجھا جاتا تھا حالانکہ یہ نہایت ہی سستا یعنی 45ٹرکش لیرا (11امریکی ڈالر) میں ہوجاتا ہےتاہم اب بہت سے نوجوان اس ٹرین میں اپنے مستقبل کے شریک زندگی کے ساتھ عہد وپیمان بھی کرتے ہیں۔

ترکی ایکسپریس ، جو فاصلوں کے ساتھ ساتھ دلوں کو بھی جوڑے

ایسے ہی ایک ترک نوجوان امیری بھی ہیں جنھوں نے اپنی دوست مائین نور کے ساتھ شمع سے روشن (کینڈل لٹ) ویگن میں ایک ہزار کلومیٹر طویل سفر کیا اور اپنی نئی زندگی کے معاملات بھی طے کیے۔امیری کا کہنا تھا کہ ہمیں سفر سے عشق ہے لہذا یہ ہمارے لیے نہایت موافق رہا اور زندگی کے طویل سفر کے لیے ایک عملی مظاہرہ ثابت ہوا۔

دوسالہ رفاقت کے بعد امیری نے دوران سفر مائین نور کو شادی کی پیشکش کی جس پر انھوں نے رضامندی ظاہر کی۔معاملات اس جوڑے تک ہی محدود نہیں بلکہ ترک نوجوان سیاحوں کے ایک اور گروپ نے تیز رفتار سفر کے بجائے ٹرین کی سلیپنگ کار میں ریزویشن کروائی۔ دوران سفر انھوں نے سوشل میڈیا کو بھی استعمال کیا۔

ترکی ایکسپریس ، جو فاصلوں کے ساتھ ساتھ دلوں کو بھی جوڑے

اس نقطہ نظر سے یہ ٹرین اب مزہ، تفریح اور ایڈونچر کا مرکز بھی بن گئی ہے جہاں نوجوان سماجی طور پر روابط بڑھانے اور نئے تجربات سے آگاہی بھی حاصل کرتے ہیں۔اس گروپ میں شامل ایک نوجوان نورکن گونر کے مطابق اس رجحان کے باعث ہماری توجہ انسٹاگرام پر بھی مبذول ہوئی جس کے چند پوسٹ نے ہماری حوصلہ افزائی کی۔

ترکی ایکسپریس ، جو فاصلوں کے ساتھ ساتھ دلوں کو بھی جوڑے

اس ٹرین کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ اس کے ٹکٹس چوبیس گھنٹوں میں ہی بک جاتے ہیں حالانکہ سلیپنگ کار کی تعدا د دگنی کردی گئی ہے ۔پہلے یہ تعداد صرف پانچ تھی جو اب گیارہ ہوگئی ہے تاہم اس ٹرین کےحوالے سے جوچیز اب تک تبدیل نہیں ہوئی ہے وہ اس کا آرام دہ اور کام سے دورپرسکون ماحول ہے۔

ترکی ایکسپریس ، جو فاصلوں کے ساتھ ساتھ دلوں کو بھی جوڑے

لوگ سفر کے دوران مشرقی ترکی کےدیہی ماحول سے لیکر مغرب میں انقرہ کی جانب سفر کے دوران کھیت کھلیان اوربرف سے ڈھکے پہاڑوں سے گزر کر مختلف دریائوں کو عبور کرتے ہوئےپہاڑوں کے اندر سے بنائے گئے طویل اور تاریک سرنگوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے جدید انقرہ شہر پہنچتے ہیں۔

ترکی ایکسپریس ، جو فاصلوں کے ساتھ ساتھ دلوں کو بھی جوڑے

مسافر دوران سفر اسٹیشنوں پر بھی ہلہ گلہ کرتے ہیں جبکہ ٹرین کے کمپارٹمنٹ کے اندر پارٹیاں اور تقریبات بھی چلتی رہتی ہیں ۔

یادرہے کہ صرف 2017کے دوران تین لاکھ کے قریب لوگوں نے اس ٹرین میں سفر کیا ،یہ تعداد 2016 سے چالیس فیصد زیادہ تھی۔