• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارت:اسکول وین اور ٹرین کی ٹکر،13بچے ہلاک

بھارتی ریاست اُترپردیش میں اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں کم از کم 13بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی اخبار کے مطابق حادثہ ضلع کوشی نگر میں دودھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے کراسنگ پر اُس وقت پیش آیا، جب تیزرفتار ٹرین وین سے جاٹکرائی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ متعدد طلباء موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق وین ڈرائیور نے ایئرفونز لگا رکھے تھے جس کی وجہ سے اُس نے ریلوے کراسنگ پر تعینات رضاکاروں کی وارننگ کو نظرانداز کردیا۔

حادثے کے ایک زخمی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور موبائل فون پر گفتگو میں مصروف تھا اور بچوں کے چیخنے کے باوجود کہ ٹرین آرہی ہے اُس نے کچھ نہیں سنا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔


تازہ ترین