• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کے امتحانات، پرچہ واٹس ایپ کے ذریعے آئوٹ

انٹر کے امتحانات، پرچہ واٹس ایپ کے ذریعے آئوٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر کے تیسرے روز بھی امتحان شروع ہونے سے قبل پرچہ واٹس ایپ کے زریعے اوٹ ہوگیا، بورڈ حکام پرچہ اوٹ ہونے کے معاملے میں بے بس ہوگئے ہیں کیوں کہ امتحانی مراکز پر نہ صرف نقل کا سلسلہ جاری ہے بلکہ موبائل فون کا بھی آزادانہ استعمال جاری ہے تیسرے روز باریویں جماعت شماریات کا پرچہ سوشل میڈیا پر اگیا، بورڈ انتطامیہ پہلے ہی میڈیا پر امتحانی مراکز کے دورے پر پابندی لگادی ہے جس کی وجہ سے نقل کرنے والے افراد اور دوسروں کی جگہ امتحان دینے والے افراد کی چاندی ہوگئی ہے، تاحال ایک لڑکا بھی نقل کرتے ہوئے پکڑا نہین جاسکا ہےادہر محکمہ کالج ایجوکیشن اور محکمہ بوردز و جامعات کے درمیان رابطے کا فقدان کے باعث مرکزی سطح پر کوئی ویجلینس ٹیم تشکیل نہیں دی جاسکی ہے، محکمہ بورد و جامعات جس کے ماتحت تعلیمی بورڈز آتے ہیں اسے امتھانات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ محکمہ بورد و جامعات کا کوئی افسر کسی امتحانی مرکز کا دورہ نہیں کرتا ہے واضح رہے کہ جب بورڈز گورنر کے ماتحت تھے تو گورنر ہاوس کی جانب سے ویجلینس ٹیمیں تشکیل دی جاتی تھیں جو میڈیا کے ساتھ اچانک امتحانی مراکز کا دورہ کر کے نقل کرتے ہوئے امیدواروں کو پکڑا کرتی تھیں اس وقت روزانہ درجنوں امیدوار پکڑے جاتے تھے۔

تازہ ترین