• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام امتحانات، کھلے عام نقل

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام امتحانات، کھلے عام نقل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام ڈویژن کے 10 اضلاع میں گیارہویں جماعت کے انگریزی کے پرچے لئے گئے‘ پرچے کے دوران نقل کا سلسلہ عروج پر رہا۔ تفصیلات کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت جمعرات کے روز گیارہویں جماعت کے انگریزی اور جنرل ہسٹری کے پرچے لئے گئے‘ امتحانات کے دوران نقل کا سلسلہ بھی عروج پر رہا‘ طلباءکی جانب سے نقل کے لئے حل شدہ پرچہ جات اور گائیڈوں کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی واٹس ایپ کے ذریعے بھی کھلے عام نقل کی گئی۔

تازہ ترین