• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکولوں کی من مانیوں کا نوٹس لیا جائے، ایکشن کمیٹی

نجی اسکولوں کی من مانیوں کا نوٹس لیا جائے، ایکشن کمیٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے والدین کی نمائندہ تنظیم پیرنٹس ایکشن کمیٹی نے صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی اسکولوں کی جانب سے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کے ساتھ کی جانے والی من مانیوں کا نوٹس لیں اور ان تمام اسکولوں کو جون اور جولائی کی فیسوں کی وصولی سے روکنے کے لئے نوٹیفیکیشن کا اجراء کریں۔

تازہ ترین