• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے، مفسر عطاء ملک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(کے سی سی آئی) مفسر عطاء ملک نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے تو نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے، بے روزگار نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرناملکی ترقی کی راہ میںایک اہم قدم ہے، جس کے لئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹک ذوالفقار احمد چیمہ اور ان کی ٹیم کی کاوشیں انتہائی قابل ستائش ہیں۔ چیئرمین میمن فائونڈیشن ایچ ایم شہزاد کا کہنا ہے کہ بے روزگار نوجوانوں کی تربیت( ایم آئی ٹی ٹی آئی) کی اہم ترین ترجیح ہے۔جبکہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیو ٹیک) عبدالرحیم شیخ نے امید ظاہر کی کہ فنی تربیت حاصل کرنے والے ہر شخص کو باعزت روزگار ملے گا۔وہ نیوٹیک کے زیر اہتمام یہاں کراچی میمن انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے، جس میں کراچی کے تمام زونز سے آئے ہوئے تربیت یافتہ نوجوانوں نے مختلف ٹریڈزبیوٹیشن ، کوکنگ ، الیکٹریشن ، ویلڈنگ ، گرافک ڈیزائننگ ، فیشن ڈیزائننگ ،ڈریس میکنگ ، ایل ٹی وی ڈرائیور ، پلمبر ، آٹو میکینک، ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشن ، پروفیشنل فوٹو گرافی اور ہیوی مشینری آپریٹرز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں صنعت کاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈی جی نیوٹیک نے بتایا کہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے بعداز اں تربیت باعزت روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین