• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ لیاری اسپتال میں بچوں کی ایمرجنسی ، کلینکس اور ڈاؤ لیبارٹری کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال میں بچوں کی ایمرجنسی ، ہیپاٹائٹس کلینک ، ایڈز کلینک اور ڈاؤ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میں جمعرات کو اسپتال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹر ی صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے کہا کہ 54 بستروں پر مشتمل جدید شعبہ حادثات قائم کیا گیا ہے اب لیاری کے عوام بچوں کے علاج کےلئے سول اسپتال نہیں جائیں گے انہیں گھر کے قریب ہی علاج کی مفت سہولت میسر ہو جائے گی ۔ ایمرجنسی میں بچوں کی ویکسینیشن بھی کی جائے گی اس سے بچوں کی اموات میں کمی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ای پی آئی میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین شامل کی جارہی ہے اس سلسلے میں ملینڈا بل گیٹس سے ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے مزاحمتی ٹائیفائیڈ کے خلاف سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے سروے کے بعد ویکسین شروع کر دی جائے گی۔۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں ایڈز کے مریضوں کے علاج کےلئے بھی مرکز قائم کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین