٭جناب آپ نے موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا، بیگم کلثوم نواز کے ساتھ جو ہمدردی کا اظہار کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ سیاست خلق خدا کی خدمت کیلئے ہونی چاہئے لیکن یاران سیاست نے اسے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے کرتے اتنا آلودہ کر دیا ہے کہ اب ہر شخص سیاست دانوں پر دشنام طرازی کو اپنا حق سمجھتا ہے۔ آپ کی تحریر سے عیاں ہوتا ہے کہ بیگم کلثوم ایک معاملہ فہم خاتون ہیں۔ (رشید امین، اسلام آباد) ٭حامد میر صاحب ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں کے سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا جب موجودہ حالات کو دیکھتے ہیں تو یقین ہوجاتا ہے۔ سیاست ایک عبادت ہے اگر عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنالیا جائے لیکن پاکستان میں ساری کی ساری سیاست ایک دوسرے کو نیچا دکھانے الزام تراشی پر ہورہی ہے یہ بہت بڑا المیہ ہے اور اگر یہی حالات رہے تو سیاست واقعی آگ کا دریا بن جائے گی۔ (حافظ الطاف باجوہ ، لاہور) ٭حامد میر صاحب آپ نے بالکل درست فرمایا ہے کہ ہمارے سیاستدانوں نے سیاست کو آگ کا دریا بنا دیا ہے اور اس آگ کی تپش میں پورا پاکستان جھلس رہا ہے مگر ان کو احساس نہیں ہے۔(ثروت اقبال)