• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو مسلمان سال میں صرف عیدین کی نماز پڑھتے ہیں، وہ رمضان میں جمعہ پڑھنا شروع کر دیتے ہیں اور جو سال بھر صرف نماز جمعہ پڑھتے ہیں، وہ رمضان میں تقریباً پانچ وقت نماز پڑھنا شروع کردیتے ہیں، یوں رمضان میں نمازیوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے، اس لئے آج ہم علماء کرام، مساجد انتظامیہ اور مبلغات اسلام سے کچھ ایسے موضوعات شیئر کریں گے، تاکہ وہ ان موضوعات کی آج سے ہی تشہیر اور تیاری کریں، تاکہ نمازیوں کا مسجد میں آنا زیادہ سے زیادہ مفید ہونے کے ساتھ سوسائٹی میں مثبت تبدیلی آئے۔ رمضان میں تقریباً 30دن اورپانچ نمازوں کی ترتیب سے یوں 150 موضوعات بنتے ہیں۔ ہم 100موضوعات شیئر کریں گے، تاکہ سالہا سال سے ایک جیسے موضوعات پر درس دینے کے بجائے، معاشرے کو جن مسائل کا سامنا ہے، ان مسائل پر بات کی جائے، اور نئے اور پرانے نمازیوں کی نظر میں مساجد کی اہمیت میں اضافہ ہو اورہم معاشرے کو دنیا میں ہی راحت وسکون کا باعث بنا سکیں، 1، رمضان کا تقدس، رمضان کیسے گزاریں،2،عقیدہ توحید کی خصوصیات اور ناموس رسالت کا تحفظ، 3،مال حرام، ناجائز منافع خوری، آداب تجارت، کاروبار کرنے کے طریقے اور ملاوٹ، 4،رمضان میرے حضورﷺ کا، کہ نبی کریمﷺ رمضان کیسے گزاراتے تھے، 5،اہل بیت وصحابہ کرام رمضان کیسے گزارتے تھے، 6،روزہ کے مسائل،7، پیغام پاکستان فتویٰ، حالیہ ریاستی سطح پر جاری ہونے والا فتویٰ پر سیر حاصل گفتگو کریں، 8،آسان نکاح کیسے، جہیز، حق مہر کی ادائیگی، بچیوں کی لیٹ شادیاں کیوں، 9،طلاق دینے کا شرعی طریقہ، 10،سود کی ممانعت، غیر شرعی کمیٹیوں مثلاً لکی کمیٹی، بولی والی کمیٹی، کاروباری کمیٹیاں وغیرہ، 11، ٹیکس کی شرعی حیثیت میں لوگوں کو ٹیکس دینے کی ترغیب دیں، 12، ٹریفک قوانین، کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا واجب ہے، بعض اوقات جیسے پیچھے سے ایمبولنس کا آنا، تو ایسی صورت حال میں ٹریفک کو راستہ دینا فرض ہوجاتا ہے، 13،اسلامی معاشروں میں غیر مسلموں کے حقوق، ان کے رہن سہن پر بات کریں،ان کی غمی، خوشی میں شرکت اور ان کو اپنی تقریبات میں شامل کرنے پر روشنی ڈالیں، 14،طب نبوی، نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ غذائوں پر روشنی ڈالیں اور لوگوں کو بتائیں، کہ ہمیشہ بھوک رکھ کر کھانا کھائیں اور اسلام موٹے پیٹ والوں کے بارے کیا کہتا ہے، 15، نوجوانوں کے جدید مسائل، 16،نابینا بچوں کا قرآن پاک، کیونکہ اس وقت معاشرے میں لاکھوں نابینا بچے موجود ہیں اور ان کے لئے قرآن پاک نہ ہونے کے برابر ہیں، 17،شرعی حدود ِپردہ کیا ہیں، غیر مسلم ممالک میں مسلم خواتین کا پردہ کیسا ہونا چاہیے جہاں پر پردہ کی وجہ سے ان پر مشکل آسکتی ہو، 18،خواجہ سرائوں کے حقوق، کس خواجہ سراء کی شادی ہوسکتی ہے اور کس کی نہیں، ان کی تعلیم، جنازہ، حج وعمرہ، جائیداد کی شرعی حیثیت، 19،نئی شہری آبادیاں کیوں ضروری، زمینوں پر قبضہ حرام، 20،قرآن پاک میں پھلوں اور سبزیوں کے خواص کا ذکر، 21،قرآن پاک کی تفسیری خدمات، پاکستان میں لکھی جانے والی تفاسیر قرآن پر بلا تفریق مسلک ذکر کریں، 22،صحیفہ سے نکلے، لفظ صحافت کی ذمہ داریاں، 23،سوشل میڈیا کی افادیت، نقصان اور مثبت استعمال کی اہمیت، 24، لبرل اور سیکولر اسلام کے آئینہ میں اور روشن خیالی کا حقیقی مفہوم، یعنی کلمہ گو یہ سارے لوگ مسلمان ہوتے ہیں، 25، ماحولیاتی آلودگی، درخت لگانا سنت ہے، شجرکاری کی اہمیت، درخت بھی صدقہ جاریہ ہیں، 26،نبی کریمﷺ نے متعدد نکاح کیوں فرمائے، حکمت وفضیلت، 27،اسلام میں چھٹی کا تصور، زیادہ چھٹیاں کیوں، کام کی اہمیت، 28،اپنی صحت کا خیال رکھنا، یعنی ایک حد سے زیادہ کام نہیں کرنا، 29، اسلام اور احترام انسانیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں، 30،نبی پاکﷺ کے عالمی رہنمائوں سے تعلقات اور خطوط ارسال کرنا، 31،سفیر کی اہمیت، ان کی عزت وتوقیر، تحفظ اور ان کے اسٹاف کی جان ومال کا تحفظ، 32، اعضاء کی پیوندکاری، 33، مرنے کے بعد اعضاء کی شرعی حیثیت، 34،نشہ حرام ہے اس سے کیسے بچا جائے، 35،قرآن اور سائنس، 36، خواتین کی تعلیم یعنی ایک مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم اور ایک عورت کی تعلیم کئی خاندانوں کی تعلیم، 37،اخلاق حسنہ یعنی صبر، شکر، اور بات بات پر غصہ میں نہ آنے کی اہمیت وفضیلت، 38،کفریہ کلمات، لوگوں نے اب دینی امور پر بھی بے احتیاطی شروع کر رکھی ہے، 39، تصوف کی اہمیت وفضیلت اور جعلی پیروں کی پہچان کیسے ہو،40 ،خانقاہی نظام، اسلام اور روحانیت، 41،وطن کی محبت، جشن آزادی 27رمضان المبارک کو رکھیں، 42،جنات کی شرعی حیثیت وحقیقت، بات بات پر یہ کہہ دینا کہ جادو ہوگیا ہے مناسب بھی نہیں، 43،بچوں کی تربیت حالات حاضرہ کے مطابق، 44، مشترکات دین، یعنی مسالک کے اختلافات کے بجائے، باہمی مشترکہ امور پر بات کی جائے، 45،زکوٰۃ و صدقہ کے ضروری مسائل ضرور بیان کریں، 46،زکوٰۃ کن اداروں کو دینی جائز ہے اور کن کو دینا ناجائز ہے، تاکہ ڈونرز حضرات کی مالی مدد سے کہیں انتہاپسندی نہ پھیل رہی ہو، 47،جان بچانا فرض ہے۔ روزہ کی حالت میں حادثہ، ہارٹ اٹیک، کوئی موذی مرض جیسے شوگر کا کم یا زیادہ ہو جانا، تو ایسی صورت حال میں روزہ فوراً توڑ دینا چاہیے، 48،طاق راتوں کی فضیلت واہمیت، 49،شب قدر کی تلاش مگر کیسے۔ اس بابرکت رات کی علامات وغیرہ، 50،مساجد انتظامیہ کی شرعی حیثیت، 51،افطار پارٹیاں اور غریب کا روزہ، 52،اصلاح محافل نعت ومیلاد، محافل نعت کا ضابطہ اخلاق کیسا ہونا چاہیے، 53،کرپشن، لوٹ مار، اقرباء پروری اسلام میں جائز نہیں، 54،آئین کی حکمرانی میں ایک عام شہری کی اہمیت، 55،’’اپنااحتساب‘‘ غیر ذمہ داران روئیے قرآن وسنت کی روشنی میں، 56،بین المسالک ہم آہنگی، 57،بین المذاہب ہم آہنگی، 58،اللہ تعالیٰ کو اللہ ’’میاں‘‘ کہنا معجوز ہ اور کرامت میں فرق، 59،عید کا اعلان کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، نہ کہ کسی فرد کی، 60،خواتین کا وراثت میں حق مارنے والوں کے لئے عذاب، 61،اسلام میں غصہ کی ممانعت، 62۔غیرمسلم تاجروں کے حقوق و تجارت، 63،آئین پاکستان میں اسلامی شقیں، 64، مسلم اور غیر مسلم بوڑھوں کے حقوق، 65،خود کشی حرام ہے، 66،دولت اور اولاد، 67،وقت کی اہمیت، 68،اقراء علم روشنی ہے، 69،بھوکوں کو کھانا کھلانا، 70،معاشرے میں امام وخطیب کی اہمیت، 71، حضرت خدیجہ الکبریٰ، 72، سیدہ فاطمۃ الزہرا، 73، غزوہ بدر، 74،فتح مکہ، 75،شہادت حضرت علی شیرا خدا کرم اللہ وجہہ، 76،ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، 77،عصر حاضر کے خوارج، 78،امام ابن ماجہ وصال 22رمضان، 79،یوم القدوس، 80،عورت کی امامت اور مسجد میں نماز پڑھنا، 81،اسلام اور احترام والدین، 82،بے قصور قیدیوں کو آزاد کرانا، 83، روزہ دار کیلئے بشارتیں، 84،کان، آنکھ، زبان کا روزہ، 85،روزہ کی قضا کا طریقہ، 86،اعتکاف کیسے کیا جائے، 87،دعوت وتبلیغ مگر پہلے خود، 88،صدقہ فطر کی شرعی حیثیت، 89،امن کا دین، دین اسلام، ہم امن والے تھے اور ان شاء اللہ امن والے بن کر دکھائیں گے، 90،جدید ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات کا حل، 91،اسلام میں جدیدیت کی گنجائش، 92،منصوبہ بندی کا فقدان، 93،حیات عیسیٰ علیہ السلام، 94،گھروں کو تباہی سے کیسے بچائیں، 95،جدید معیشت تجارت اور اسلامی سرمایہ کاری، 96،اسلام میں تفریح کا تصور، 97،اسلام میں معذوروں کے حقوق، 98،دنیا وآخرت میں توازن کیسے، 99،بدعات کا خاتمہ کیسے، 100،اجتہاد کی ضرورت واہمیت۔ ہر نشست کے آخر میں سوال وجواب کی نشست ضرور رکھیں۔ آج جمعہ80بار درود شریف ضرور پڑھ لینا۔ الحمدللہ بے شمار مساجد میں حلقہ دورد شروع ہوچکے ہیں۔
(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین