• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ کانیکا کپور کے خلاف دھوکا دہی سمیت دیگر مقدمات درج

گلوکارہ کانیکا کپور کے خلاف دھوکا دہی سمیت دیگر مقدمات درج

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان کی شمالی ریاست اترپردیش کے اہم شہر آگرہ کے پولیس اسٹیشن میں بولی وڈ گلوکارہ کانیکا کپور کے خلاف دھوکا دہی سمیت دیگر مقدمات درج کردیے گئے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نایئڈا سے تعلق رکھنے والی ایک ایونٹ منیجمنٹ کمپنی نے 40 سالہ گلوکارہ کانیکا کپور، ان کے منیجر اور ایجنٹ کے خلاف آگرہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔پولیس اہلکار کے مطابق کانیکا کپور اور ان کے منیجر پر سیکشن 420، 406اور 507کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔شکایت کنندہ منوج شرما نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے گلوکارہ کانیکا کپور کو علی گڑھ میں پرفارم کرنے کے لیے25لاکھ ہندوستانی روپے ادا کیے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گلوکارہ نے اس ایونٹ میں نہ تو پرفارم کیا اور نہ ہی ان کے پیسے واپس لوٹائے۔منوج شرما نے مزید کہا کہ کانیکا کپور کے پرفارم نہ کرنے کے باعث ان کی کمپنی کو کافی بھاری نقصان ہوا جبکہ ایونٹ خراب ہونے پر انہیں شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے گلوکارہ اور ان کے مینجر کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ کانیکا کپور کا نام ہندوستان کی نامور گلوکاراؤں میں آتا ہے۔انہوں نے کئی کامیاب بولی وڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔کانیکا کپور کے مقبول گانوں میں ’جنم جنم‘، ’چھل گئے نینا‘، ’دھیرے دھیرے‘ شامل ہیں۔

تازہ ترین