• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنویر خان کی حالت بگڑ گئی، اسپتال میں داخل

تنویر خان کی حالت بگڑ گئی، اسپتال میں داخل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی اسٹیج کے معروف اور سینئر کامیڈین تنویر خان کی حالت پھر بگڑ گئی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ساتھی فنکاروں نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطاق تنویر خان کافی عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ایس آئی یو ٹی میں زیرعلاج ہیں۔ گزشتہ روز ان کی حالت کافی بگڑ گئی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ساتھی فنکار کاشف خان اور سلیم آفریدی نے شو بز کے حلقوں سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ کاشف خان کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر فنکاروں کی مالی امداد کرنا ان کا فرض ہے اس سے پہلے کئی اور فنکار بھی اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر کسمپرسی کی حالت میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فنکاروں کی مالی اعانت کیلئے مستقل بنیادوں پر ایک فنکار ویلفیئر ٹرسٹ بنایا جائے جس سے مستحق فنکاروں کی مالی امداد کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین