• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلموں کے سیکوئلز میرے لئےخوش قسمتی کا باعث ہیں، جیکولین فرنینڈس

فلموں کے سیکوئلز میرے لئےخوش قسمتی کا باعث ہیں، جیکولین فرنینڈس

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ فلموں کے سیکوئلز ان کے لئے خوش قسمتی کا باعث ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم ’’ریس 2‘‘، ’’جڑواں 2‘‘ اور ’’ہائوس فل ‘‘ سلسلے کی فلموں میں دکھائی دیں۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی فلم ’’مرڈر‘‘ کے سیکوئل ’’مرڈر 2‘‘ سے شروع ہوئی جس کے بعد انہیں متعدد فلموں کے سیکوئلز کی پیشکش کی گئی اور انہیں لگتا ہے کہ سیکوئلز ان کے لئے خوش قسمتی کا باعث ہیں جبکہ سیکوئلز کو وسیع پیمانے پر سراہا جاتا ہے اس لئے ایسی فلموں کا حصہ بننے پر ان کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ان دنوں اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم’’ریس 3‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، فلم 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین