• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’کلنک‘ کیلئے 15 کروڑ روپے کی لاگت سے سیٹ لگایا جائیگا

فلم ’کلنک‘ کیلئے 15 کروڑ روپے کی لاگت سے سیٹ لگایا جائیگا

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ فلمساز کرن جوہر فلم ’’کلنک‘‘ کے لئے 15کروڑ روپے کی لاگت سے ممبئی میں پرانی دہلی کا سیٹ لگائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر فلم ’’کلنک‘‘ کے لئے 15کروڑ کی لاگت سے ممبئی میں پرانی دہلی محلہ کا سیٹ لگائیں گے اور سیٹ کے ڈیزائن اور ڈھانچے کے لئے کرن جوہر نے امریتا مہل نکائی کی خدمات حاصل کر لی ہیں جس میں محل کے ساتھ پرانی دہلی محلہ کا سیٹ بھی لگایا جائے گا جبکہ اس کے لئے بھاری سکیورٹی کے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ سیٹ کی کوئی بھی تصویر لیک نہ ہو سکے۔ ہدایتکار ابھیشیک ورما کی فلم ’’کلنک‘‘ میں اداکار سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، عالیہ بھٹ، ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔

تازہ ترین