• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی کپور نے رنبیر کپور کے بچے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا رنبیر کپور شادی کرے اور ان کے بچے ہوں جن کو وہ کھلائیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رشی کپور نے اپنے بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کے رنبیر کے ساتھ تعلقات کبھی دوستانہ نہیں تھے لیکن گزشتہ کئی سال میں ان کے اور رنبیر کپور کے درمیاں تعلقات میں بہت تبدیلی آئی ہے کیونکہ وہ اب محبت کرنے والے باپ ہیں، ایک وقت تھا جب میرے مصروف شیڈول کے باعث ہم دونوں کی ایک دوسرے سے کم ملاقات ہوتی تھی اور ہمارے درمیان ایک شیشے کی دیوار حائل تھی لہذا تاریخ پھر خود کو دہرا رہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ان کے اپنے بیٹے کے ساتھ تعلقات ایسے ہی ہیں جیسے میرے باپ کے میرے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ چاہتے ہیں کہ رنبیر کپور شادی کرے اور ان کے کچھ بچے ہوں لہذٰا میں دادا بن کر ہر چیز کو بہتر بنا سکتا ہوں۔
تازہ ترین