• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے، تجاوزات ہٹانے کیلئے ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ

کراچی سرکلر ریلوے، تجاوزات ہٹانے کیلئے ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی صدارت میں ان کے دفتر میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ پر عملدرآمد کر نے کیلئے حکومت سندھ کی قائم کر دی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبہ پر عملدرآمد میں حائل تجاوزات ہٹانے کیلئے ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا کمشنر نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ ریلوے ٹریک پر قائم تجاوزات کا جائزہ لیں اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ایکشن پلان تیار کر لیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکلر ریلوے کے ٹریک پر موجو د تمام غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا جائے گاریلوے ٹریک پر قابض ان تمام دکانداروں اور کاروبار کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اورغیر قانونی طور پر قابض دکانداروں کو معاوضہ نہیں دیا جائے گا،تاہم مستحق متاثرین کی بحالی کی مدد کرنے پر غور کیا گیا کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات کے خاتمے اور منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے مربو ط کوششیں کریں،کمشنر نے کہا کہ حکومت کراچی میں ٹرانسپورٹ سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے،ماس ٹرانزٹ منصوبہ اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شہر کی اہم ضرورت ہے، حکومت کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو تیز رفتار ی کے ساتھ مکمل کر نا چاہتی ہے، منصوبہ کو جلد مکمل کر نے اور ترجیحی اقدامات کے لیئے اوور سائٹ کمیٹی اور ٹاسک فورس قائم کی گئیں،تاکہ اعلیٰ سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے، کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس کے ارکان میں ڈویثر نل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز، تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے، ڈی آئی جی کراچی پولیس، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی، مینجنگ ڈائریکڑ، کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن، تمام ضلعی بلدیات کے میونسپل کمشنرز، ٹاسک فورس کے ارکان ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنر ل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ٹاسک فورس کے رکن اور سیکریٹری ہیں۔

تازہ ترین