• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن ضیاء ، رحیم شاہ کالونی، بجلی نگر اور دیگر علاقوں میں تجاوزات مسمار

گلشن ضیاء ، رحیم شاہ کالونی، بجلی نگر اور دیگر علاقوں میں تجاوزات مسمار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پروجیکٹ اورنگی ٹائون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جاوید مصطفیٰ نے انسداد تجاوزات اورنگی ٹائون کی ٹیم کے ہمراہ گلشن ضیاء ، مومن آباد، رحیم شاہ کالونی، بجلی نگر اور دیگر علاقوں میں قائم تجاوزات گرادیں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کو قانونی نوٹس بھی دے دیئے گئے ہیں، گلشن ضیاء میں پروجیکٹس کا کام بند کرادیا گیا جو دیگر اداروں کی این او سی پر کام کر رہے تھے،انہیں باور کرادیا گیا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کے علاوہ کوئی ادارہ مجاز اتھارٹی نہیں ہے، نہ ہی لیز کرسکتا ہے،مومن آباد میں قائم غیر قانونی بچت بازار بھی ہٹا دیا گیا جسکی میئر کراچی کے دفتر میں شکایت بھی موصول ہوئی تھی، پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی اور چیئرمین اراضیات کمیٹی سید ارشد حسن کے ہمراہ اجلاس میں یہ طے پایا کہ کے ایم سی اپنی رٹ قائم کریگی، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات اورنگی جاوید مصطفیٰ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی شادی ہالوں ، اکبر شہید چوک پر قبضے ، باغ ارم ، گلشن حبیب ، غیر قانونی بچت بازاروں اور مومن آباد کے بازاروں کے راستے میں قائم رکاوٹوں اور ٹھیلے مافیا کو اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کی روشنی میں آئندہ چند روز میں توڑ دیا جائے گا۔

تازہ ترین