• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے، چیف سکریٹری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیف سکریٹری سندھ رضوان میمن نے ہدایت کی ہے کہ سندھ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں یہ ہدایت انھوں نے جمعرات کو پانی کے مسئلے پر ہونے والی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی، میٹنگ میں صوبے بھر کے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں نے شرکت کی چیف سکریٹری نے کہا کہ جو آر او پلانٹس چل رہے ہیں وہ چلتے رہنے چاہئیں اور جو خراب ہیں متعلقہ ادارے رمضان سے پہلے ٹھیک کرائیں تاکہ لوگوں کو رمضان میں کوئی مشکل پیش نہ آئے، میٹنگ میں ان کو بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنروں نے 1290آر او پلانٹس کا سروئے کرایا ہے جس مٰیں سے 1073آراو پلانٹس صاف پانی مہیا کررہے ہیں، اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 10مہینوں سے آپریشن ا ینڈ مینٹی ننس کو پیمنٹ نہیں ہوئی ہے اور اگر جلد نہ کی گئی تو خدشہ ہے کہ وہ آگے کام نہیں کر پائیں گے اور رمضان میں مشکل ہوجائے گی، چیف سکریٹری سندھ نے متعلقہ سکریٹری کو ہدایت جاری کی کہ O&Mکو ادائیگی جلد سے جلد کی جائے۔
تازہ ترین