• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیوں میں پہنچ کرخلفائے راشدین کا نظام لانا چاہتے ہیں، ثروت قادری

کراچی (پ ر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان دوقومی نظریہ پر وجود میں آیا اسی نظریہ پر پاکستان تا قیامت قائم ودائم رہے گا، اسمبلیوں میں پہنچ کر ملک وقوم کی خدمت اور خلفاء راشدیں کا نظام لانا چاہتے ہیں، خوف خدا اور عشق رسولؐ کے اُصول پر چل کرہی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جاسکتا ہے، 70سال گزرنے کے باوجود ووٹ دینے والوں کا اعتماد بحال نہیں کیاگیا اور نہ ہی ووٹ کو عزت دی گئی،عوامی مسائل حل نہ کرنیوالے اور غریبوں کو انصاف، تعلیم، صحت سے محروم رکھنے والوں کو اپنے مفاد کیلئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ یاد آگیا، ووٹ کی توقیر وتعظیم عوام کو ان کے حقوق مہیا اور بنیادی مسائل حل کرنے سے ملتی ہے، ووٹ کا تقدس صرف نعرؤں اور دعوؤں سے بحال نہیں ہوگا، عوام کو پہلے بھی تنہا نہیں چھوڑا انشاء اللہ آئندہ بھی نہیں چھوڑینگے، عوامی مسائل کے حل کیلئے آئندہ بھی کردار ادا کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھارادار بخاری مسجد میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تحت تجدید عہد وفا جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سندھ کے صدر نور احمد قاسمی ،ارکان مرکزی رابطہ کمیٹی ،محمد شہزاد قادری ،محمد مبین قادری ،محمد طیب قادری ،محمد آفتاب قادری ارکان علماء بورڈ بھی موجود تھے، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قوم لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کرنے والوں سے تنگ آچکی ہے،ملک سے کرپشن کا وہی قیادت خاتمہ کرسکتی ہے جس کا اپنا دامن صاف ستھرااور کردار بے داغ ہو، عوام نے موقع فراہم کیا تو انشاء اللہ عوامی مسائل اور ملکی ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں برؤئے کار لائینگے۔
تازہ ترین