• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب برأت کے سلسلے میں قبرستانوں کے اطراف خصوصی صفائی کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہٰ احمد فاروقی نے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے نمائندوں کے ہمراہ پہلوان گوٹھ، گلستان جوہر اور صفورہ چورنگی ، یونیورسٹی روڈکا تفصیلی دورہ کرکے بالخصوص شب برات کے سلسلے میں قبرستانوں اور مساجد کے اطراف صفائی کا معائنہ کیا،انہوں نے کہا کہ قبرستانوں میں زائرین کی آمد کے سلسلے میں صفائی کا بالخصوص خیال رکھا جائے،ائریکٹر جی ٹی ایس علی رضا، ڈائریکٹر آپریشن ضلع شرقی غلام عباس منگریو،کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے نمائندے ملک ساجد دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے،دریں اثناء انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہترکرنے کے لئے مختلف پوائنٹس کی نشاندہی کی جبکہ سی بی ایف کے نمائندوں کو سڑکوں کے اطراف تزئین و آرائش یقینی بنانے کے ساتھ گلستان جوہرمیں قلندر نالہ کے بارے میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس نالے کی باؤنڈری وال تعمیر کرکے اطراف میں صفائی کا خیال رکھا جائے تاکہ کچرا نالے کے اندر جمع ہوکر نالہ چوک نہ کرے۔علاوہ ازیں گلستان جوہربلاک 13 میں نئی سیوریج لائنوں کو کور کرنے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو خط لکھنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین