• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹربورڈ،سپرنٹنڈ نٹ انجینئر سمیت 6ملازمین ناقص کارکردگی پر معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ خالد محمود شیخ نے گریڈ 19کے افسر سمیت 6ملازمین کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا باخبر ذرائع کے مطابق ایم ڈی نے یہ کارروائی ان کی اپنے شعبوں میں مسلسل شکایات پر کی ہے معطل کئے جانے والوں میں گریڈ 19کے سپرنٹنڈ نٹ انجینئر پروجیکٹ ونگ امتیاز احمد مگسی ڈبلیو ٹی ایم کے ایگزیکٹو انجینئر گریڈ 18آصف قادری، اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نارتھ ناظم آباد ٹائون سہیل عطب، میٹر ریڈر نارتھ ناظم آباد ٹائون واٹر نیاز خان، سپر وائزر ڈبلیو ٹی ایم نعمان علی اور سب انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظہیر حسین شامل ہیں۔
تازہ ترین