• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری قتل کیس،سزائے موت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم عاصم عرف عاصم کیپری نے فوجی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتےہوئےسندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے، عاصم عرف کیپری کی اہلیہ نے اپیل دائر کرتےہوئے اپنے وکیل کے توسط سے وزارت دفاع،وزرات داخلہ ودیگر کو فریق بناتےہوئے موقف اختیارکیاہےکہ 19 اپریل 2018کو آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے ذریعے شوہر عاصم کیپری کی سزائے موت کی اطلاع ملی جس کے بعد فوجی عدالتی فیصلے کی نقول کےلیےمتعلقہ حکام سے رجوع کیاگیا تاہم ٹرائل کورٹ سمیت فوجی عدالت سے کوئی دستاویزی معلومات نہیں دی گئیں،درخواست میں مزید موقف اختیارکیاگیا ہےکہ عاصم کیپری کا کسی دہشت گرد گروپ یا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں اس لئے فوجی عدالت کا اطلاق نہیں ہوتا اور درخواست گزار کے شوہرعاصم اس وقت بھی ملیر کینٹ میں قید ہے،لہذا عدالت عالیہ سے استدعاہےکہ سزائے موت کےخلاف دائر اپیل کی سماعت مکمل ہونے تک فوجی عدالت کے فیصلے کو معطل کیا جائے اور سزائے موت پر عمل درآمد سے حکام کو روکا جائے۔
تازہ ترین