• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نام اور لوگو کےرائٹس محفوظ،کوئی شخص یا ادارہ استعمال نہیں کر سکتا، کے یو جے

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی یونین آف جرنلسٹس نے انٹل لیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کے یو جے کے نام اور اس کے لوگو کے استعمال کے رائٹس محفوظ ہیں اور کوئی بھی شخص، ادارہ یا تنظیم یہ نام یا لوگو یا اس سے ملتا جلتا نام یا لوگو استعمال کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکرٹری ناصر محمود کے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کا ادارہ ’دی ٹریڈ مارکس رجسٹری‘ کے یو جے کی موجودہ منتخب کابینہ کے نام پر کے یو جے کے نام اور لوگو سے متعلق سرٹیفکیٹ جاری کرچکا ہے جس کے بعد کسی بھی دوسرے فرد، ادارے یا تنظیم کا یہ نام یا لوگو یا اس سے ملتا جلتا نام یا لوگو استعمال کرنا غیرقانونی ہے اور کے یو جے ایسے افراد، ادارے یا تنظیم کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ 
تازہ ترین