• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیاہاؤسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی برطرفیوں کیخلاف کے یو جے(دستور)کا مظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستور کی جانب سے مختلف میڈیاہاؤسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں،برطرفیوں اور جرنلسٹس پروٹیکشن بل میں حکومتی تاخیراور صحافیوں پر حملوں اور تشدد کے واقعات کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، نو منتخب صدرطارق ابو الحسن نے مظا ہر ین سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ صحا فیوں نے اپنے حقوق اور آزادی کے لیے ہمیشہ جد وجہد کی ہے ہم معاشی قتل پر بھی انتہائی اقدام اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستورکے صدر محمد نواز رضا اور سیکریٹری جنرل سہیل افضل خان کی اپیل پر جمعرات کے روزمظا ہرے سے خطا ب کر تے ہو ئے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکر ٹری حا مد الر حمن اعوان نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی یقینی بنائیںکراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک ، سیکرٹری مقصود یوسفی ،افسر عمران نے  بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین