• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ انتخابات میں عوام پی پی کو مسترد کردیں گے،پی ایم ایل(ف)

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری رفیق مگسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو دھوکہ دیا، قاسم آباد کی ترقی کے نام پر کروڑوں روپے کھائے گئے اور زمینوں پر ناجائز قبضہ کیا، وہ حیدرآباد پریس کلب میں سید نعیم شاہ راشدی، ثاقب تالپور اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حیدرآباد تو دور کی بات ہے قاسم آباد کو بھی ترقی نہیں دے سکی، نیب اور اینٹی کرپشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کو مسترد کردیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے قاسم آباد تعلقہ کے لیے مسلم لیگ(ف) کے عہدے داروں کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق تعلقہ قاسم آباد کے صدر سید نعیم شاہ راشدی، جنرل سکریٹری ثاقب تالپور، جبکہ نائب صدور عبدالصمد سکندری، مظفر ملاح، علی حیدر ابڑو، ایڈیشنل سیکریٹری فقیر غلام نبی کلہوڑو، جوائنٹ سیکریٹری مظہر عباس، احمد علی چانڈیو، امداد سہتو، امتیاز، پریس سیکریٹری ثناءاللہ چانڈیو، خازن نعیم نوناری اور آفس سیکریٹری فقیر محمد کو بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین