• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں جمہوریت اخبار کے متعدد ملازمین کو قید کی سزائیں

استنبول ( نیوز ڈیسک ) ترکی میں اپوزیشن اخبار جمہوریت کے متعدد ملازمین کے خلاف سزاؤں کا عدالتی اعلان کر دیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول کی ایک عدالت نے اخبار کے ناشر آکین اتالائے ( جو گزشتہ ڈیڑھ برس سے جیل میں ہیں ) ، مدیر اعلی مراد سابونچو اور تفتیشی صحافی احمد سیک کو 6 سال سے زائد کی سزائیں سنائی ہیں ۔ اس اخبار کے 17 ملازمین پر دہشت گرد تنظیموں سے تعاون اور ان کی تشہیر کرنے کے مقدمات کے ساتھ فتخ اللہ گولن کی تحریک کی حمایت کرنے کا الزام بھی ہے ۔جب کہ 3 ملزمان کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ عدالت کے مطابق اپیل کورٹ کا فیصلہ آنے تک ان افراد کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ عدالت نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ہے کہ ادارتی سربراہ کا مقدمہ علیحدہ چلایا جائے گا ۔ جمہوریت کا شمار انقرہ حکومت کے ناقد اخبارات میں ہوتا ہے ۔

تازہ ترین