• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی قیادت کی مسئلہ کشمیر پر اپنے خارجہ مشنز کو خصوصی ہدایت جاری

بھارتی قیادت کی مسئلہ کشمیر پر اپنے خارجہ مشنز کو خصوصی ہدایت جاری

کراچی( رپورٹ: جاوید رشید)بھارتی قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے خارجہ مشنز کو خصوصی ہدایت جاری کی ہیں۔ جنگ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ میں بھارتی صدر اور وزیراعظم کے کشمیر کے حوالے سے خطوط موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ تمام بھارتی مشن مسئلہ کشمیر کے اندر کی تمام صورتحال کے بارے میں عالمی سطح پر ہر فورم کو صحیح صورتحال سے آگاہ کریں اور اندرون خانہ بیرونی مداخلت کے بارے میں بتائیں کہ بھارتی قیادت کشمیر میں ترقی کے کتنے اقدامات کررہی ہے اور اسے سبوتاژ کرنے کے لئے غیر ملکی گماشتے دن رات لگے ہیں، بھارتی خارجہ امور نے اس حوالے سے جون میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کی شخصیات کو کشمیر میں لانے کا عندیہ دیا ہے ادھر جموں کے اندر بننے والے بھارتی ایئرفورس کے بنکر کا گزشتہ روز سی آر پی ایف نے سیکورٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔

تازہ ترین