• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی 4000 سے زائد سیاسی پناہ گزینوں کے اپنے فیصلوں پر غور کریگا

جرمنی 4000 سے زائد سیاسی پناہ گزینوں کے اپنے فیصلوں پر غور کریگا

کراچی ( نیوز ڈیسک ) جرمنی تارکین وطن کو دی گئی سیاسی پناہ کے فیصلوں پر دوبارہ غور کرے گا اور تقریباً 4000 سیاسی پناہ گزینوں کے فیصلوں کا دوبارہ جائزہ لے گا۔ ڈپٹی وزیر داخلہ کے مطابق منتقلی اور پناہ گزینوں کا وفاقی ادارہ ( بی اے ایم ایف ) 2013ء سے 2017ء تک کئے گئے پناہ گزینوں کے فیصلوں کا جائزہ لے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹرز کو 1200 افراد کو غلط پناہ دئے جا نے کا شک ہے جس میں سابق بی اے ایم ایف افسر اور 2 لاء فرموں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی اور جو افراد سیاسی پناہ کے اہل نہیں ہوں گے ان کی خلاف اقدامات کئے جا ئیں گے۔ واضح رہے کہ 2015ء میں مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے باعث 10 لاکھ پناہ گزین تحفظ اور ضرورت روزگار کیلئے جرمنی منتقل ہوئے تھے۔

تازہ ترین