• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے انتخابات میں معاونت کرسکتےہیں، نیٹو

افغانستان کے انتخابات میں معاونت کرسکتےہیں، نیٹو

کراچی(جنگ نیوز)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں عام انتخابات کے دوران سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے معاونت اور مدد کی جا سکتی ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا ہے کہ اُن کے ادارے کا اولین مقصد انتخابی عمل کو محفوظ بنانا ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے افغان حکام کی معاونت کرنے کا یہ بیان افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد کے جنگی مشن کے ختم ہونے کے تین برسوں بعد سامنے آیا ہے۔ خیال رہے چند روز قبل ووٹروں کی رجسٹریشن کے لیے جمع لوگوں کو ایک خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا تھا اور اِس حملے میں 57 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔

تازہ ترین