• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیٹا اسکینڈل کے باوجود فیس بک کے صارفین اور منافع میں اضافہ

واشنگٹن ( رائٹرز ) فیس بک ڈیٹا چوری کے اسکینڈل کے باوجود منافع اور صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ فیس بک کے مطابق 2018ء کی پہلی سہ ماہی (یکم جنوری تا 31 مارچ ) کے دوران کمپنی کے شیئرز سے ہونے والی آمدنی میں 63 فیصد کا اضافہ ہوااور کل آمدنی 12 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے ۔ دوسری جانب اسی عرصے کے دوران تقریباً 2 ارب 20 کروڑ سے زائد صارفین فیس بک پر فعال رہے، جو گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے ۔ واضح رہے کہ امریکا کے گزشتہ صدارتی انتخابات میں کیمبرج انالیٹیکا کمپنی کی مدد سے فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری اور استعمال ہونے کی خبروں کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو شدید دباؤ کا سامنا تھا ۔ اس سلسلے میں فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کو سینیٹرز کے سامنے جوابدہ بھی ہونا پڑا تھا ۔
تازہ ترین