• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکسی یوگا کلاس کیلئے سرکاری گاڑی کا استعمال جاپان کے وزیر تعلیم معافی ما نگنے پر مجبور

ٹوکیو(عرفان صدیقی)سیکسی یوگا کلاس لینے کے لیے سرکاری گاڑی کا استعمال کرنے پر جاپان کے وزیر تعلیم میڈیا اور اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی شدید تنقید کے بعد معافی مانگنے پر مجبور ہوگئے جبکہ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ وہ سیکسی یوگا کلاس لینے سرکاری گاڑی پر گئے تھے لیکن وہ کسی طرح کی فحاشی میں ملوث نہیں ہیں ، تاہم دوسری جانب جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے جو پہلے ہی سیاسی مشکلات کا شکار ہیں اور اپنی کرسی بچانے میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اسی دوران ان کے ایک وزیر خزانہ پر خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ہے جس کے بعد اب وزیر تعلیم بھی سرکاری گاڑی پر سیکسی یوگا کلاس لینے پر معافی مانگتے نظر آرہے ہیں جاپانی میڈیا کے مطابق پے درپے اسکینڈل کے باعث جاپانی حکومت کا مدت پوری کرنا مشکل نظر آرہا ہے۔
تازہ ترین