• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019 کرکٹ ورلڈکپ، 46 دن میں 45 سنسنی خیز میچز، شیڈول جاری

2019 کرکٹ ورلڈکپ، 46 دن میں 45 سنسنی خیز میچز، شیڈول جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئندہ سال ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں31 مئی کو کوالی فائر اور سابق عالمی چیمپئنویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ جمعرات کو آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ٹورنامنٹ 30 مئی سے شروع ہوگا۔ سیمی فائنل 9 اور دس جولائی اور فائنل 14 جولائی کو ہوگا۔ 46 روزہ ٹورنامنٹ میں45 میچ ہوں گے۔ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اہم ترین ٹورنامنٹ ہے اور ہر ٹیم کی کوشش ہوتی ہے کہ افتتاحی میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا آغاز اچھے انداز میں کرے۔ ہم نے ابھی سے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی ہے تاکہ جب میگا ایونٹ قریب آئے ہم مکمل تیار ہوں۔ ورلڈ کپ کا دنیا بھر میں شدت سے انتظار ہوتا ہے اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹورنامنٹ ہے۔ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کو ہیروز اور سپر اسٹار بناتا ہے۔ پاکستان ٹیم کو شایدکوئی فیورٹ قرار نہ دے لیکن پاکستانی ٹیم یہ ٹورنامنٹ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی طرح حیران کن کارکردگی دکھانے کی اہل ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے ہم نے ابھی سے اپنی پلاننگ شروع کردی ہے۔ اس وقت تمام تیارٰیاں ورلڈ کپ کو سامنے رکھ کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم کو انگلینڈ میں ہمیشہ غیر معمولی سپورٹ ملتی ہے۔ اس لئے ہم اس ٹورنامنٹ میں اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کریں گے۔فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلے۔ میں پہلا ورلڈ کپ کھیلوں گا اور میری خواہش ہے کہٹورنامنٹ کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنائوں ۔

تازہ ترین