• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے کپ، کامران اکمل کا بیٹ خاموش نہ ہوا، سنچری جڑدی

ون ڈے کپ، کامران اکمل کا بیٹ خاموش نہ ہوا، سنچری جڑدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میں بھی کامران اکمل کا بیٹ خاموش نہیں ہوا۔ سلیکٹرز کو متاثر نہ کرنے والے کامران اکمل نے84 گیندوں پر105رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں چار چھکے اور13 چوکے شامل تھے۔ کامران اکمل کی اننگز کی بدولت کے پی کے کے خلاف فیڈرل ایریا نے پچاس اوورز میں تین وکٹ پر376 رنز بنائے۔ سعد نسیم نے42 گیندوں پر78 رنز اسکور کئے۔ انہوں نے پانچ چھکے اور چھ چوکے مارے۔ صہیب مقصود نے54 ،عابد علی نے52 اور سلمان علی آغا نے 36رنز بنائے۔ حسین طلعت31 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ بیٹنگ کے لئے سازگار وکٹ پر ثمین گل نے دس اوورز میں81 رنز دیے۔ جواب میں خیبر پختونخوا کی بیٹنگ لائن بڑے اسکور کی تاب نہ لاسکی۔ وقاص مقصود نے عمدہ بولنگ اور تین وکٹ لے کر اس کیلئے فتح کی راہیں بند کردیں۔ کے پی کے کی ٹیم 43.1 اوورز میں 259 رنز بنا کر 114 رنز سے ہارگئی۔ خرم منظور 60، محمد حفیظ 76، عمر اکمل 33، حماد اعظم 37 اور محمد حسن 22 رنز بناسکے۔ 

تازہ ترین