• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بد تمیز اور بد دیانت کرکٹرکیخلاف فوری اور سخت ایکشن ہوگا

بد تمیز اور بد دیانت کرکٹرکیخلاف فوری اور سخت ایکشن ہوگا

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بد تمیز اور بد دیانت کھلاڑیوں کے خلاف موقع پر فوری اور سخت ایکشن لینے اور کڑی سزائیں دینے کا اعلان کیا ہے، کولکتہ میں آئی سی سی میٹنگ کے بعد کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے انیل کمبلے کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی کو ان معاملات کے لئے قوانین کا جائزہ لینے ، سزائیں تجویز کرنے کا ٹاسک دیا ہے جس کا جائزہ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں لے کر لاگو کردیا جائے گا۔ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس 27 جون سے 3 جولائی تک ڈبلن میں ہوگی۔

تازہ ترین