• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سٹی کرکٹ کے انتخابات چار جون کو کرانے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کر اچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات چار جون کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ نئے صدر اور سیکریٹری کا انتخاب تین سال کے لئے ہوگا۔ انتخابات میں سابق صدر اور سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کے درمیان صدر کے عہدے کے لئے براہ راست مقابلہ ہے۔ پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے جمعرات کو اعلان کیا کہ کاغذات نامزدگی سات مئی کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم خیال گروپ ہفتے کو کراچی میں ایک ڈنر کے دوران اپنے صدر اور سیکریٹری کا باضابطہ اعلان کرے گا۔سیکریٹری کے لئے شفیق کاظمی مضبوط امیدوار ہیں۔ خیال رہے کہکے سی سی اے عبوری کمیٹی کے سربراہ اور ہم خیال گروپ کے چیئر مین آصف علی خان اور علی حسین ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔ آصف علی خان کا کہنا ہے کہ میرا کسی سے اختلاف نہیں،چاہتا ہوں کہ ندیم عمر اور اعجاز فاروقی کا انتخاب بلا مقابلہ ہو۔ تاہم اعجاز فاروقی کا کہنا ہے کہ وہ سیکریٹری کے عہدے پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی خان کو شدید اختلافات کے بعدگروپ سےہٹا دیا گیا ہے۔ جبکہانتخابات کے لئے دونوں گروپس میں خفیہ طریقے سے جوڑ توڑ جاری ہے۔
تازہ ترین