• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ولیم ہیری کی شادی میں ان کے بیسٹ مین ہوں گے

پرنس ولیم ہیری کی شادی میں ان کے بیسٹ مین ہوں گے

لندن (پی اے) پرنس ہیری کی میگھان مرکل کے ساتھ رائل ویڈنگ میں انکے بھائی پرنس ولیم بیسٹ مین ہوں گے۔ یہ بات کنسنگٹن پیلس نے کہی۔ پرنس ہیری اپنے بڑے بھائی پرنس ولیم ڈیوک آف کیمبرج کی شادی میں ان کے بیسٹ مین تھے۔ ولیم کی شادی کیٹ میڈلٹن کے ساتھ 2011میں ہوئی تھی۔ پرنس ہیری اور میگھان مرکل کی شادی سینٹ جارج چیپل ونسر میں 19مئی کو ہوگی جس میں 600سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ جبکہ ونسر کاسل کے گرائونڈز پر عوام سے 1000افراد کو خوش آمدید کیا جائے گا۔مزید200مہمانوں میں سپائس گرلز بھی شامل ہیں جن کو شام کے استقبالئے میں مدعو کیا گیا ہے۔ پیلس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ پرنس ہیری نے اپنے بھائی سے شادی کے موقع پر بیسٹ مین بننے کے لئے کہا تھا اور وہ اپنے بھائی کی مدد کے لئے تیار ہیں۔ پیلس نے دونوں بھائیوں کی چپن کی ایک تصویر بھی ٹوئیٹ کی ہے۔ جس میں دونوں نے پولیس ہیلمٹ پہن رکھے ہیں۔ ہفتہ رواں کے اوائل میں پیلس نے شادی کے لئے میوزیشنز کا اعلان کر دیا جن میں گوسپل کورس اور 19سالہ شیکو کانیہہ میسن شامل ہیں۔ اس نے 2016میں بی بی سی ینگ میوزیشن انعام جیتا تھا۔

تازہ ترین